تمام پاکستانیوں کی طرف سے ترکی کے لئے دعاگو ہوں:عمران خان کا ٹوئٹر پیغام

 
0
375

اسلام آباد اگست14(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی اورتمام پاکستانیوں کی طرف سے ترکی کے لئے دعاگو ہوںدعاہے کہ ترکی معاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ لے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ” میں خود اورپاکستان کے عوام کی طرف سے صدر اردگان اور ترکی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں کیونکہ ان کی شاندار تاریخ میں انہوں نے ہمیشہ مصیبتوں کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے،ہماری دعاہے کہ ترکی شدید اقتصادی اورمعاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ لے۔”