دارالحکومت میں سیکورٹی کے  انتظامات، ڈاکو پولیس کی چوکی پر ہی حملہ آور ہوگئے

 
0
341

ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو بے بس کر دیا ،گل معاز نامی پولیس اہلکار کا پسٹل اور 35 سو کے قریب نقدی لے کر فرار ہوگئے

اسلام آباد، اگست 14(ٹی این ایس):دارالحکومت میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اے آئی جی آپریشن کے بلند و بالا دعوؤں کا پول کھل گیا۔ ڈاکوؤں نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں  جگیوٹ کے مقام پر قائم  چوکی لوٹ لی۔

اطلا عات کے مطابق ڈاکوؤں نے مذکورہ پولیس چوکی پر حملہ کرتے ہوئے وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو بے بس کر دیا اور  گل معاز نامی پولیس اہلکار کا پسٹل اور 35 سو کے قریب نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اے ایس آئی ارشاد دو اہلکاروں کے ہمرا  بطور انچارج مذکورہ چوکی پر تعینات ہے ۔

ایس ایچ او بنی گالہ  نے اس معاملہ میں وضاحت پیش کرتے ہوئے  کہا کہ جگیوٹ میں کوئی پولیس چوکی نہیں ہے وہاں ہماری ایگل ہوتی ہے۔

اے ایس آئی ارشاد  کا کہناہے کہ میں چوکی انچارج نہیں چوکی پر صرف دو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔