تشدد کاشکار شہری نے تحریک انصاف کے ایم پی اے علی شاہ کو معاف کردیا

 
0
293

کراچی اگست 15(ٹی این ایس): تشدد کا شکار شہری نے تحریک انصاف کے ایم پی اے کو معاف کردیاہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے علی شاہ نے کہا کہ میں اس پر اب کچھ نہیں کہنا چاہتا جو ہوا سو ہوا ۔ میں نے داؤد سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے اور اس نے مجھے معاف کردیاہے ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ایم پی اےعلی شاہ کی جانب سے سو ل ایوی ایشن کے ملازم داؤد پر اپنے گارڈ کے ساتھ مل کر سرعا م تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے کے بعد علی شاہ پر سخت نتقید کی جارہی تھی اور ان کی اس حرکت کو پاکستان میں تبدیلی کا مظہر قرار دیا جارہاتھا ۔

تحریک انصاف کی جانب سے علی شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ 24گھنٹے میں اپنی اس حرکت کی وضاحت کریں بصورت دیگر معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کردیا جائیگا ۔ایسی صورتحال کا سامنا کرنے پر ایم پی اےعلی شاہ تشدد کاشکار شہری کے گھر پہنچ گئے اور ان کی منت سماجت کی جس پر داؤد نے فراخ دلی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ایم پی اے کو معاف کردیا ۔