کراچی ،سی این جی کی اچانک بندش سے مسافر خوار ہو کر رہ گئے

 
0
348

کراچی اگست 05.(ٹی این ایس )کراچی میں سی این جی کی اچانک طویل بندش نے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیاہے ، بسوں میں سفر کرنے والے مسافر خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو مزید ایک روز بند کرنے کا اعلان کیاجس کے نتیجے میں شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جمعہ کو ہفتہ وار شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز بند تھے ایسے میں بندش کے دورانئے کو بڑھایا گیا تو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے خوار ہوگئے۔سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہو گئی اورشہری بسوں کے پائیدان پر لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔بس ڈرائیور بھی پریشان رہے کہ بس میں سی این جی کم ہے ایسے میں بیشتر بسیں صبح سے ہی سی این جی اسٹیشنز پر انتظار کرنے کے لئے پہنچنے گئیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سی این جی اسٹیشن کی بنش کا فیصلہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔