ن لیگ اوراتحادیوں نے انتخابی نتائج کومسترد کردیا، آج ہم حلف لےکر آئینی ذمہ داریاں پوری کریں گے , حمزہ شہباز شریف

 
0
321

لاہور اگست 15(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے بہت سیاسی اتار چڑھاﺅ دیکھا ہے،ہم ایوان کے اندراورباہراحتجاج کریں گے،مفاد کی سیاست کو لوگ پسند نہیں کرتے ہم بے نقاب کر یں گے ۔

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات جمہوریت کاحسن ہیں ، ن لیگ اوراتحادیوں نے انتخابی نتائج کومسترد کردیا، آج ہم حلف لےکر آئینی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور ہم ایوان کے اندراورباہراحتجاج کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے ،پی ٹی آئی اور ق لیگ کا یہ کیسا اتحاد ہے ،میں وہ الفاظ بول نہیں سکتا جو عمران خان نے ق لیگ کے لئے استعمال کئے ،مفاد کی سیاست کو لوگ پسند نہیں کرتے ہم بے نقاب کر یں گے،مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں رہتی ہے ۔پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ایک نااہل شخص ارکان کوجہاز میں بٹھا کرگھومتاپھرتاتھا،میں نے دس سال پرویز مشرف کی سختیاں برداشت کیں،عزت کام سے ملتی ہے اور عزت عوام کے دلوں میں ہوتی ہے،نوازشریف نے بیٹی کیساتھ جیل جانا قبول کیا،قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔