مسلح افواج کے 451 افسران و جوانوں کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان

 
0
417

اسلام آباد اگست 15(ٹی این ایس):صدرمملکت ممنون حسین نے مسلح افواج کے 451 افسران و جوانوں کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو صدر مملکت کی جانب سے ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے بری، بحری اور فضائی افواج کے 451 افسران و جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان کردیا ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے یہ اعلان 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے افسران و جوانوں میں سے 59 کو تمغہ بسالت، 34 کو امتیازی اسناد اور 2 جوانوں کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے افسران و جوانوں میں 156 کوآرمی چیف تعریفی اسناد عطا کی گئیں۔ 17 افسران کو ہلال امتیاز ملٹری، 77 کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ 106 جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کرنل سہیل عابد شہید، صوبیدار شوکت خان شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی ہلال امتیاز ملٹری کا اعزاز ملا ہے۔