عمران خان شیروانی پہن کر حلف اٹھائیں گے

 
0
377

اسلام آباد اگست 15(ٹی این ایس):ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قائداعظم کی روایت قائم رکھتے ہوئے عمران خان بھی شیروانی پہن کر حلف اٹھائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 18 اگست کو قومی اسمبلی سے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھائیں گے۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے آگاہ کیا ہے کہ شیروانی پہن کر حلف اٹھانا روایت ہے،قائد اعظم نے بھی شیروانی میں حلف اٹھایا تھا، عمران خان بھی شیروانی پہن کر حلف اٹھائیں گے۔فواد چوہدری سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کے لئے حلف برداری کی تقریبمیں جو شیروانی پہنیں گے، آیا وہ سل چکی ہے یا نہیں ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ابھی نہیں بتا سکتا کہ شیروانی سل چکی یا نہیں۔