لاہور:پک اپ کی ٹکر سے 2 بھائیوں سمیت 3 کمسن بچے جاں بحق

 
0
354

لاہور اگست 15(ٹی این ایس)لاہور رائےونڈ کے علاقے میں پک اپ کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 کمسن بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 سالہ ساجد موٹر سائیکل پر سوار اپنے دو سگے بھائیوں سمیت کزن کے ساتھ جارہا تھا کہ اڈہ پلاٹ کے قریب ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں 8سالہ امان، 7 سالہ مزمل اور 6 سالہ فیاض جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 سالہ ساجد زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا۔