حکومت پنجاب کی مختلف سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے بجٹ کی منظوری

 
0
392

لاہور جولائی21(ٹی این ایس): حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پانچویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر15 ارب59کروڑ52لاکھ 14ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے پانچویں اجلاس میں جن 3 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع لاہور میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن (PPIC3) سنٹر (ترمیمی) کیلئے 13 ارب 71 کروڑ 7 لاکھ روپے، ضلع راولپنڈی میں جریاں تا سرل ہراکا ڈھڈیال روڈ لمبائی 30 کلومیٹر روڈ کی بہتری ،کشادگی و بحالی (فیز II) کیلئے 1 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ 14 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب میں علاقائی حد بندی میں لیول کراسنگ کی اپ گریڈیشن کیلئے 55 کروڑ روپے شامل ہیں