حکومت میں خود اعتمادی کا فقدان ،نا تجربہ کاری واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے ‘سینیٹر آصف کرمانی

 
0
545

پاکستان کی تاریخ کے متنازعہ ترین الیکشن ،جن کو انکے گھر والے بھی ووٹ نہ دیں ان کو بھی جتوا دیا گیا
لاہور ستمبر 2(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حکومت میں خود اعتمادی کا فقدان اور نا تجربہ کاری واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ کے گیارہ کھلاڑیوں کی کپتانی اور 22کروڑ عوام پر مسلط کردہ کپتانی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔ آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کو سلاخوں کے پیچھے بھیج کر الیکشن 2018 چوری کئے گئے،یہ پاکستان کی تاریخ کے متنازعہ ترین الیکشن تھے جن کو ان کے گھر والے بھی ووٹ نہ دیں ان کو بھی جتوا دیا گیا۔