دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری

 
0
462

لاہور ستمبر 2(ٹی این ایس)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریاؤں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 162100کیوسک اور اخرج 161800کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد20500 کیوسک اور اخراج20500 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد16400کیوسک اور اخراج10000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 53000 کیوسک اور اخراج21100 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد191800 کیوسک اور اخراج 183800کیوسک،چشمہ میں آمد 183000 کیوسک اوراخراج 170000کیوسک، تونسہ میں آمد170200کیوسک اور اخراج143500 کیوسک، پنجند میں آمد35800 کیوسک اور اخراج 20800کیوسک،گدو میں آمد 160500 کیوسک اور اخراج 126600 کیوسک، سکھر میں آمد163900کیوسک اور اخراج107800 اور کوٹری بیراج میں آمد79300 کیوسک اور اخراج 37500 رہا۔

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ6.047 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1177.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.020 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔