پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکی مفادات کے لیے ناگزیر ہے ٗامریکی کانگریس 

 
0
409

یوم آزادی ماضی کی یادوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور حال کے دوستانہ تعلقات کے آگے بڑھانے کے عزم کے اظہار کا شاندار موقع ہے ٗجنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور امریکی مفادات کے حوالے سے پاکستان کی پالیسیاں اہم ہیں ٗ ارکان کے پیغامات 
واشنگٹن اگست 15 (ٹی این ایس)امریکی ارکان کانگرس نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکی مفادات کے لیے ناگزیر ہے ٗیوم آزادی ماضی کی یادوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور حال کے دوستانہ تعلقات کے آگے بڑھانے کے عزم کے اظہار کا شاندار موقع ہے ٗجنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور امریکی مفادات کے حوالے سے پاکستان کی پالیسیاں اہم ہیں۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تہنیتی پیغامات جاری کرنے والوں میں سینیٹر گیری پیٹرز، امریکی ایوان زیریں کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایڈ رائس، ایوان بالا کی ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی کی رکن جے لوئی کوری، ریپبلکن رکن کانگرس بریڈ شرمین، ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے رینکنگ ممبر اور ریاست کنساس کے گورنر جیف کولیئر شامل ہیں۔

گورنر جیف کولیئر نے اپنے پیغام میں پاکستان کے یوم آزادی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ماضی کی یادوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور حال کے دوستانہ تعلقات کے آگے بڑھانے کے عزم کے اظہار کا شاندار موقع ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ایڈ رائس نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک امریکا تعاون کی طویل تاریخ ہے،میں نے ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین اور رکن کی حیثیت سے کئی بار پاکستان کا سفر کیا اور وہاں کے عوام کی دوستی اور گرمجوشی سے بے حد متاثر ہوا۔

انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا پل قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مجھے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے باخبر رکھا جس کے نتیجے میں ان تعلقات کو فروغ ملا۔جے لوئی کوری نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے بے حد اہمیت کے حامل ہیں،جنوبی ایشیا میں استحکام و سلامتی کے حوالے سے پاکستان کا مرکزی کردار ہے اور امریکا کی پاکستانی عوام سے دوستی ہمہ جہت ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا امریکی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے حوالے سے کردار مثالی ہے۔گیری پیٹرز نے کہا کہ پاکستان محمد علی جناح کی قیادت میں 1947ء میں قائم ہوا، پاکستانی بھرپور اور متنوع تاریخی اور ثقافتی ورثے کی حامل قوم ہیں۔

بریڈ شرمین نے پاک امریکا تعلقات اور دونوں ممالک کی باہم دوستی و تعاون اور سرد جنگ میں امریکی اتحادی کے طور پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور امریکی مفادات کے حوالے سے پاکستان کی پالیسیاں اہم ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں جن کا دائرہ کار تعلیم، صحت، توانائی اور تجارت سے لے کر جمہوریت کے فروغ تک پھیلا ہوا ہے۔