مالی سال 2017-2018 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد نے 5ارب 96 کروڑ 58 لاکھ 62 ہزار 346 روپے کا ہدف حاصل کیا

 
0
1394

اسلام آباد اگست 16(ٹی این ایس)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد کے عملے کی بہترین کارکردگی مالی سال 2017-2018 میں 5ارب 96 کروڑ 58 لاکھ 62 ہزار 346 روپے سے زائد ریونیو حاصل کر لیا۔جولائی 2017 سے جون 2018 تک 1 لاکھ 63 ہزار 435 پرائیویٹ گاڑیاں رجسڑڈ کی گئی اسی مالی سال میں 3978 کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا گیا گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف سرکاری اداروں کی 1977 گاڑیاں بھی رجسٹرڈ کی گئی مالی سال 2017-2018 کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 69 ہزار 390 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ان گاڑیوں کی رجسٹریشن سے 3 ارب 29 کڑوڑ 84 لاکھ 46 ہزار 181 روپے ریونیو حاصل کیا گیا

نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے 92 کڑوڑ 73 لاکھ 7 ہزار 297 روپے انکم ٹیکس کی مد میں صارفین سے حاصل کئے گئے گاڑیوں کی خریداری کے بعد انکی بروقت رجسٹریشن نہ کروانے والے صارفین سے8 کڑوڑ 53 لاکھ 59 ہزار 191 روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا جبکہ ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 1 ارب 11 کروڑ 4 لاکھ 46 ہزار 464 روپے مالی سال 2017-2018 کے دوران ایکسائز آفس کے عملے نے گاڑیوں کی ٹرانسفر کے مشکل مرحلے کو سہل بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں جدت بھی لائی گزشتہ سال گاڑیوں کی ٹرانسفر کی مد میں 1 ارب 9 کروڑ 96 لاکھ 68 ہزار 850 روپے، ،پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 63 لاکھ 79 ہزار 987روپے، ایڈریس کی تبدیلی کی مد میں 36 لاکھ 25ہزار 410روپے محصولات حاصل کی گئی جبکہ ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 1 ارب 11 کروڑ 4 لاکھ 46 ہزار 464 روپے حاصل کیئے گئے ایکسائز آفس کے اعلی افسران نے نئی گاڑیوں کے کیلئے مخصوص رجسٹریشن نمبرز کی سرکاری فیسس مقرر کر کہ مخصوص نمبرز کی فیس کی مد میں15 کروڑ 74 لاکھ 84 ہزار 300روپے حاصل کرکہ قومی خزانے میں جمع کروائے،

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے عملے نے گزشتہ مالی سال دوران ناکہ بندی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور کاروائیاں کی اور نان کسٹم گاڑیوں کو ٹیکس کی عدم ادائیگی اور کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر لاک اپ کر دیا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد کے عملے نے مالی سال 2017-2018 کے دوران بھی غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھی اور ہزاروں گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتار لی گئی سال 2017-2018 کے دوران شاہراوں پر شہریوں کی آگاہی کیلئے خصوصی مہمات کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا اس دوران عوام الناس کو ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے روکنے اور بیرون ملک سے درآمد گاڑیوں کی ایکسائز اور کسٹم ڈیوٹی بروقت ادا کرنے کی ہدایات جاری کی،سال 2017-2018 میں ایکسائز آفس اسلام آباد نے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کارڈ اور نمبر پلیٹس کی بروقت دستیابی کیلئے بھی ہنگامی اقدامات کیئے تاکہ شہریوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ملکیت کی تبدیلی کے بعد مقررہ مدت پر جدید رجسٹریشن کارڈ اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کا اجرا ممکن ہو سکے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد کے افسران اور اہلکاروں نے وفاقی دارالحکومت میں بپلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لانے بھی کردار ادا کیا اور بپلک ٹرانسپورٹ کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیتے ہوئے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ بپلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کیئے۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے مرکزی دفتر میں بھی شہریوں کو بروقت اور بلاتعلطل سہولیات کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے گئے اور عوام الناس کی سہولت کیلئے معلوماتی ڈیسک بھی بنائے گئے، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی کے نظام میں جدت لا کر نظام کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے ٹوکن ٹیکس کی بغیر جرمانے ادائیگی کی مدت بھی ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کر دی گئی تاکہ یہاں آئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے شہریوں نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز آفس میں موجود عملے کی کارکردگی بہترین قرار دیا تاہم عوام الناس کا کہنا تھا کہ عملے کی کمی پر قابو پا کر کارکردگی میں مزید نکھار لایا جا سکتا ہے