بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا … جو چیرا تو اِک قطرۂ خوں نہ نکلا: شہباز شریف کا  قومی اسمبلی میں عمران خان کی پہلی تقریر پر تبصرہ

 
0
11377

ان سے بہتر انداز اور موقف کی امیدکر رہے تھے مگر  ان کی تقریر کنٹینر والے دنوں کی تقاریر سے مختلف نہ تھی: ٹوئیٹ

اسلام آباد، اگست  17(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جو اب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی ہیں نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کی  قومی اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد کی جانے والی تقریر کو روائتی اور مایوس کن قرار دیا۔

انھوں نے ٹوئٹر پر عمران خان کی آج قومی اسمبلی میں تقریر پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے شعر نقل کیا کہ :-

بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا … جو چیرا تو اِک قطرۂ خوں نہ نکلا

شہباز شریف نے لکھا کہ  عمران خان کی تقریر مایوس کن تھی، ان سے بہتر انداز اور موقف کی امیدکر رہے تھے مگر  ان کی تقریر کنٹینر والے دنوں کی تقاریر سے مختلف نہ تھی۔