عمران خان نے جنوبی پنجاب سے  تعلق رکھنے والے بزدار قبیلے کے  سردار عثمان بزدارکو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کردیا

 
0
530

سردار عثمان کا تعلق پنجاب کے سب سے پسماندہ علاقے سے ہے، وہ جانتے ہیں کہ لوگ پسماندہ علاقوں میں کیسے رہتے ہیں: عمران خان کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد، اگست  17(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سے  تعلق رکھنے والے بزدار قبیلے کے  سردار عثمان بزدارکو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کردیا۔

اس حوالے سے عمران خان نے سوشل میڈیا کے آفیشل پیج پر وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار کووزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا ہے، میں اس کی وجہ بیان کرنا چاتا ہوں کہ  سردار عثمان کا تعلق پنجاب کے سب سے پسماندہ علاقے سے ہے،وہاں نہ پانی ہے نہ بجلی ہے اور نہ ہی کوئی اور سہولت ،وہ وہاں ایسے رہ رہے ہیں جیسے وہ پرانے زمانے میں رہ رہے ہیں ،سردار عثمان جانتے ہیں کہ لوگ پسماندہ علاقوں میں کیسے رہتے ہیں۔