موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،34 کلو چرس اور 34 کلو افیون برآمد

 
0
608

اسلام آباد، اگست  17(ٹی این ایس): موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ کاروائی میں 34 کلو چرس اور 34 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔

موٹروے پولیس   نے واقع  کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چکری کے پاس گاڑی روکنے کا اشارہ کیا گیا ملزمان نے گاڑی بھاگادی،گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے ملزمان  زخمی ہوگئے اور بعد ازاں انھیں گرفتار کیا گیا،گاڑی کی تلاشی پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی کھیپ منشیات کی برآمد کر لی گئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان  کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ  ان کی شناخت محمد عمران اور محمد زین کے طور پر  ہوئی ہے۔