کور کمانڈر حملہ کیس میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی سزا کیخلاف اپیل،عدالت کا ملزمان کے وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم 

 
0
395

کراچی اگست 17 (ٹی این ایس )سندھ ہائی کورٹ میں کور کمانڈر حملہ کیس میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی سزا کیخلاف اپیل سے متعلق سماعت، عدالت نے ملزمان کے وکلا کو 19 ستمبر تک تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کور کمانڈر حملہ کیس میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد مجرم خرم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر حملہ کیس میں سزا پانے والے گیارہ مجرم ہیں، مجرموں میں عطا الرحمان عرف ابراہیم، شہزاد باجوہ، عزیر احمد سمیت دیگر ملزم شامل ہیں، گرفتار مجرموں کو 2006 میں کور کمانڈر احسن سلیم حیات پر حملہ کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ جبکہ عدالت میں مجرم کے وکیل پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک مجرموں کے وکلا کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت انیس ستمبر تک ملتوی کردی۔