جوئنائل قانون کی خلاف ورزی، لاڈکانہ کے دڑی تھانہ کے ایس ایچ او نے 12 سالہ معصوم بچے کو  چوری کے  جھوٹے الزام میں  میں حبس بے جا میں  اور زنجیروں  کیساتھ بندھ رکھا

 
0
576

لاڑکانہ، اگست  17(ٹی این ایس): لاڑکانہ میں دڑی تھانے کے ایس ایچ او نے جوئنائل جسٹس سسٹم آرڈیننس 2000 کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچویں جماعت کے طالب علم  12 سالہ معصوم بچے عمران بروھی کو چوری کے  جھوٹے الزام میں حبس بے جا میں رکھنے کے ساتھ ساتھ لاک اپ کے اندر زنجیروں میں بندھے رکھا ہے۔ کم سن بچے کو بڑی عمر کے مجرمین  و ملزمان کیساتھ بھی رکھا گیا۔