چوہدری برادران کی عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

 
0
524

اسلام آباد، اگست  18(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

چوہدری برادران نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں پاکستان کو درپیش چیلنجز پر جلد از جلد قابو پانے اور ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔واضح رہے کہپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 176ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں جبکہ شہبازشریف نے 96 ووٹ حاصل کیے ہیں۔