نگران وزیراعظم کی عمران خان کو قائد ایوان منتخب ہونے پر مبارکباد

 
0
373

اسلام آباد، اگست  18(ٹی این ایس): نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قائد ایوان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا، ایوان میں نئے قائد کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے درمیان مقابلے کے دوران ارکان دائیں اور بائیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئے،رائے شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت عمران خان 176ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو صرف 96ووٹ مل سکے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کے بعد نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔