آرمی چیف نے پرتپاک انداز میں ویلکم کیا،جنرل قمر جاویدباجوہ کی باتیں دل کو اچھی لگیں،نوجوت سنگھ سدھو

 
0
340

اسلام آباداگست 18(ٹی این ایس)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے حوالے کہا ہے کہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے پرتپاک اندازمیں ویلکم کیا،آرمی چیف سے خوشگواراندازمیں پنجابی میں بات ہوئی۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ کوگرونانک اورپنجہ صاحب جانے کابتایا،آرمی چیف کوباباگرونانک کی 550 ویں تقریبات میں شرکت کی خواہش کابھی بتایا۔سابق بھارتی کرکٹر کا کہناتھا کہ میں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت ایک چھوٹاساوفدلاناچاہتاہوں،جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاجتنے لوگ مرضی آناچاہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہاہے کہ پاکستانی امن پسندہیں،آپ کوہرجگہ ویلکم کہیں گے،نوجوت سندھ سدھو کا کہناتھا کہ پاک فوج کے چیف کی اتنے اچھے اندازمیں بات چیت دل کوبہت بھائی۔