لاہور اگست18(ٹی این ایس)نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قتل کے کیس میں دیت دے کر چھوٹنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عثمان بزدارکیخلاف قتل کا مقدمہ 1998 میں درج ہوا،ایف آئی آر میں عثمان بزدار،ان کے والد اور بھائی کو نامزد کیا گیا تھا،ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے 2000 میں فیصلہ سنایا،نامزد وزیراعلیٰ پنجاب ان کے والد اور بھائی نے دیت دے کر رہائی پائی۔
واضح رہے کہ فاروق بندیال کو اسی طرح کے کیس میں پارٹی سے نکالا گیا تھا،فاروق بندیال کو شبنم زیادتی کیس میں ملوث ہونے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔