غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس آپریشن،12ملزمان گرفتار

 
0
482

مہران ٹان سے 8افراد اور شرافی گوٹھ سے 8ملزمان کو حراست میں لیا گیا مقدمات درج
کراچی اگست18(ٹی این ایس )شہر بھر میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس آپریشن تاحال جاری ہے، کورنگی اور شرافی گوٹھ سے پولیس نے مزید 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مہران ٹان میں لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد وقار علی، ہدایت اللہ، دلاور حسین، اللہ ڈنو، ساجن، فیضان، شاہد حسین اور وجاہت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ شرافی گوٹھ پولیس نے اسماعیل گوٹھ میں لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد سراج، شاہد، صدام اور عدنان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔