نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

 
0
692

تقریب حلف برداری شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی جہاں گورنر محمد خان اچکزئی نومنتخب وزیراعلی سے حلف لیں گے
کوئٹہ اگست 19(ٹی این ایس): نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں شام 5 بجے ہوگی جس کے دوران گورنر محمد خان اچکزئی نومنتخب وزیراعلی سے حلف لیں گے۔یاد رہے کہ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ہیں اور عام انتخابات میں ان کی جماعت صوبے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے سامنے آئی ہے۔