ٹھٹھہ: پولیس نے 50 تھیلیاں شراب برآمد کر لیں

 
0
298

ٹھٹھہ، اگست 20(ٹی این ایس): گھوڑاباڑی  اور پیر پٹہ  کے تھانو ں سے وابستہ پولیس نے  دو مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 50 تھیلیاں شراب برآمد کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی سب انسپیکٹر  عبدالحق بارن بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ ایک ملزم انور ولد سومار مانجریو کو گرفتار کرلیا۔  اور 30 تھیلیاں کچی شراب برآمد کر لی۔

دوسری کاروائی میں انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹہ سب انسپیکٹر نواب علی رند بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ ایک ملزم غلام مصطفی ولد میر حسن کیرو کو گرفتار کرلیا۔  اور 10 تھیلیاں کچی شراب برآمد کر لی۔

ملزم کے خلاف گھوڑاباڑی تھانے پہ مندرجہ ذیل کیس داخل کر دیا گیا ہے۔