تنگوانی: میونسیپل کمیٹی کے افسران نے  10 سے 11 سال کے معصوم بچوں سے شہر کی صفائی کا کام لینا شروع کر دیا

 
0
624

تنگوانی، اگست 20(ٹی این ایس): حکومت کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کندھ کوٹ میونسیپل کمیٹی کے افسران نے  10 سے 11 سال کے معصوم بچوں سے شھر کی صفائی کا کام لینا شروع کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کندہ کوٹ میونسیپل کمیٹی کے ملازم اپنی جگہ10 سال کے بچوں سے صفائی کا کام  لیتے ہوئے انھیں تعلیم سے محروم کر کے انکے مستقبل کیساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں  اور خود گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ ذرائع  حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کھلے عام   یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی کام ہونے کے باوجود متعلقہ حکام میں کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے۔

عوامی حلقوں نے  متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے