اسلام اباد (ٹی این ایس) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی
میگا کرپشن میں ملوث 71 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، 20 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سرکاری خزانے میں فیس جمع نہ کروانے کے الزام میں 71 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
20 ملزمان کو رات گئے مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں 9 سرکاری اہلکار بھی شامل
گرفتار ملزمان میں 4 سنئیر آڈیٹر، 1 اسسٹنٹ آکاونٹ آفیسر شامل
گرفتار ملزمان نے فیڈرل ٹیکس آفس (FTO) اسلام آباد کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی
ملزمان نے جعلی TR-32 چالان فارم کے ذریعے اسٹامپ پیپرز، کورٹ فیس اور فارن بلز غیر قانونی طور پر جاری کیے۔
ملزمان نے سرکاری خزانے میں مقررہ فیس جمع کروائے بغیر مالی مفاد حاصل کیا۔
ملزمان نے اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق قومی خزانے کو تقریباً 29 کروڑ 65 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
یہ رقم 2,638 جعلی اور بوگس TR-32 فارموں کے اجرا کے ذریعے خوردبرد کی گئی۔
مزید نقصان کا تخمینہ ایف ٹی او اسلام آباد کے گزشتہ 10 سال کے فرانزک آڈٹ کے بعد طے کیا جائے گا۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں













