کابینہ میں مزید وزارتیں شامل ہوں گی ،اسد عمر

 
0
440

فوج کے ساتھ ملکر کام کریں گے، پرویز خٹک

اسلام آباد اگست 20(ٹی این ایس)پاکستان کے نئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ابھی تو پہلے مرحلے میں وزرا نے حلف اُٹھائے ہیں۔ کابینہ میں مزید وزارتیں شامل ہوں گی جبکہ پرویز خٹک نے بلوچستان میں امن و امان پر کام کرنے پرزور دیا۔دونوں وزرا حلف اُٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں مزید توسیع ہوگی۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ اس وقت 21 ارکان پر مشتمل ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کئی اہم وزارتیں ابھی باقی ہیں۔ چند روز میں مزید وزرا حلف اٹھائیں گے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی بحالی ترجیح ہے۔ فوج کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔