کموڈور جاوید اقبال کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

 
0
422

اسلام آباد اگست 20(ٹی این ایس)پاک بحریہ کے کموڈور جاوید اقبال کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پاک بحریہکے مطابق ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاک بحریہ میں اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ریئر ایڈمرل جاویداقبال پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور امریکا کے نیول اسٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں۔ انہیں غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔