وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین مقرر کردیا

 
0
6530

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں احسان مانی کو نامزد کروں گا، اس کے بعد وہ چیئرمین شپ کیلئے انتخاب لڑیں گے: عمران خان کا ٹوئیٹ

اسلام آباد ، اگست 20(ٹی این ایس ):وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کے اعلان کے بعد   اس میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ  چیئرمین شپ کیلئے  وہ انتخاب لڑیں گے۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے استعفیٰ دیا گیا تو کچھ ہی دیر بعد عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کر دیا ہے تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ایک اور اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا ” ہم مقررہ طریقہ کار پر عمل کریں گے جس کے تحت میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں احسان مانی کو نامزد کروں گا۔ اس کے بعد وہ چیئرمین شپ کیلئے انتخاب لڑیں گے۔“