عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں تحریک انصاف ضلع سجاول کی جانب سے موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد، مٹھائی تقسیم

 
0
349

سجاول، اگست 20(ٹی این ایس ): عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں تحریک انصاف ضلع سجاول کی جانب سے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی اور شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ـ پی ٹی آئی ضلع سجاول کے صدر  شاہ نواز لنڈ، دیدار پٹھان، فیاض میمن کی قیادت میں ماموں لاڈو چو ک سے پبلک پارک تک  نکالی گئی ریلی میں سیکڑوں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی ـ

ریلی کو خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے  قائد  عمران خان نے 22 سال  مسلسل جدوجہد کی جس کے بعد وہ منزل پانے کے حقدار بھی تھے ـ عمران خان نے ہمیشہ چوروں اور لٹیروں کے خلاف آواز بلند کیا اسی وجہ سے ملکی خزانے کو لوٹنے والے آج جیل میں بند ہیں ـ انہوں نے کہا کہ اب ملک ترقی کرے گا اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا ـ ریلی کے اختتام پر شہریوں اور کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ـ