چین ٗ ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ٗ 19 زخمی 

 
0
1264

بیجنگ اگست 25 (ٹی این ایس) چین کے شمال مشرقی شہر ہربن میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہربن کے سن آئی لینڈ ریزورٹ ایریا میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں تیز کر دی گئیں ٗرپورٹ کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکاتاہم وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔گزشتہ برس نومبر میں دارالحکومت بیجنگ کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں بھی 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بیجنگ کی میونسپل گورنمنٹ نے فائر کوڈ اینڈ بلڈنگ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک 40 روزہ خصوصی آپریشن کا آغاز کیا تھا اس سے قبل 2010 میں شنگھائی کے ایک اپارٹمنٹ ٹاور میں آگ لگنے سے بھی 58 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔