سینیٹر اعظم خان سواتی کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بالمشافہ ملاقات، انھیں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلیٰ پیمانے پر بدعنوانی اور قانون کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

 
0
451

اعظم سواتی کی نادرا چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست

اسلام آباد،اگست 26 (ٹی این ایس): سینیٹر اعظم خان سواتی کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بالمشافہ ملاقات۔ ایک گھنٹہ تک جاری  رہنے والی اس  ملاقات میں  اعظم خان سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی اور انھیں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلیٰ پیمانے پر بدعنوانی اور قانون کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا  کہ سینکڑوں لوگوں کی سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت بھی فراہم کیے اور وزیراعظم پاکستان کو آر ٹی ایس سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔

وزیر اعظم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور  اعظم سواتی کو مشورہ دیا کہ رپورٹ کی اشاعت سے پہلے وہ فرنزک ماہرین

سے رائے لیں۔

اعظم سواتی نے اس موقع پر  نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔