لاہور: گارڈن ٹاؤن میں ون ویلنگ کرتے ہوئے 19سالہ نوجوان فٹ پاتھ سے ٹکر ا کر جاں بحق

 
0
549

لاہور،اگست 26 (ٹی این ایس): گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں ون ویلنگ کرتے ہوئے 19سالہ نوجوان فٹ پاتھ سے ٹکر ا کر جاں بحق ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میںلے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاﺅن جناح انڈر پاس کے قریب پاکپتن سے محنت مزدوری کرنے کے لیے آنے والا 19سالہ رمضان جو کہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرتے ہوئے اپنا توازن قائم نہ رکھنے پر فٹ پاتھ سے ٹکر اکے شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔