لاہور: ساندہ انویسٹی گیشن پولیس کے ہاتھوں 02رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

 
0
341

لاہور،اگست 26 (ٹی این ایس): ساندہ انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث02رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے موٹر سائیکل،نقدی،موبائل فونزواسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاﺅن بلال ظفر نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوںکے خلاف کریک ڈاﺅن کے حوالہ سے تمام سرکل افسران کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈاﺅن کا حکم دیا جس پراے ایس پی گلشن ِراوی نوشیروان نے انچارج انویسٹی گیشن ساندہ محمد عارف کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کراس خطرناک گینگ کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ انچارج انویسٹی گیشن ساندہ نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈبل سڑکاں بند روڈکے قریب چھاپہ مار کر02رکنی ڈکیت گینگ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے۔ملزمان میںنعیم ریاض عرف نعیمی اورسیف علی شامل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ ےافتہ ہےں۔دوران ِتفتیش ملزمان سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاﺅن بلال ظفر نے نعیم عرف نعیمی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پراے ایس پی گلشن راوی ،انچارج انویسٹی گیشن ساندہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔