پرانا روای پل سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش ناکام، ریسکیو اہلکاروں  نے شخص کو بچالیا

 
0
357

لاہور،اگست 25 (ٹی این ایس): بادامی باغ پرانا روای پل سے کود کرگھریلو حالات سے دلبرداشتہ 35سالہ شخص کی دریامیں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش ناکام ،ریسکیو نے ڈوبنے والے شخص کو فوری کاروائی کرتے ہوئے بچا تے ہوئے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے رہائشی 35سالہ کامران نامی شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کی نیت سے پرانا راوی پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی جس کی اطلاع راہگیروں نے فوری ریسکیو کو دے دی جنہوںنے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس ڈوبنے والے شخص کو باہر نکالتے ہوئے مقامی پولیس کے حوالے کردیا ۔