لاہور: ساندہ کے علاقہ میں گھر کے اندر گیس لیکیج کی وجہ سے گھر کا سامان خاکستر

 
0
653

لاہور،اگست 25 (ٹی این ایس): ساندہ کے علاقہ میں گھر کے اندر گیس لیکیج کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے وہاں موجود دیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا،اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو او رامدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق ساندہ چوبرجی اسلامیہ پارک میں گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام پورشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس آگ کے لگنے سے وہاں موجود فرنیچر سمیت دیگر اشیاءجل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں اس وا قع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔