لاہور: نشتر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے دوبچے جاں بحق، خاتون شدید زخمی

 
0
351

لاہور،اگست 25 (ٹی این ایس): نشتر کالونی کے علاقہ میں گھر کی چھت گرنے سے دوبچے جاں بحق جبکہ 30سالہ خاتون شدید زخمی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموںنے موقع پرپہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے لاشیںمردہ خانے اور زخمی ہونے والی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ یوحناآباد چرچ کے قریب ٹی آر سے بنی ہوئی مکان کی چھت کمزور ہونے کے باعث گرنے کی وجہ سے گھر میں 30سالہ ثمرن نامی خاتون اپنے بیٹی اور بیٹاجن کی عمریں 7اور 9سال تھیںکے ساتھ موجود تھی کہ اچانک کمزور ہونے کے باعث چھت گر گئی جس کی وجہ سے خاتون اوردونوں بچوں سمیت ملبے تلے دب گئی اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمو ں بروقت پہنچ کرکاروائی کرتے ہوئے ملبے کو ہٹا کر دبے ہوئے بچوں جن کی موت ہوچکی تھی اور خاتو ن کو نکال لیا بچوں کی لاشیں مردہ خانے اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔