مضبوط امیدوار خاکروب کا اقامہ ہونے کی وجہ سے وزیراعظم نہ بن سکا، چودھری شجاعت حسین

 
0
534

لاہور جولائی29 (ٹی این ایس ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے نہایت دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ محمد نوازشریف کی معزولی کے بعد وزارتِ عظمیٰ کا ایک نہایت مضبوط امیدوار اس لیے وزیراعظم نہ بن سکا کہ اس کے پاس خاکروب کا اقامہ ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے نئے وزیراعظم کے بارے میں سوال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنید ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کیلئے ن لیگ کے تین مضبوط امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر وقت میں ایک امیدوار کا خاکروب کا اقامہ نکل آیا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کا نام نئے وزیراعظم کے طور پر فائنل کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک اور سوال پر کہا کہ یہ بھی شنید ہے کہ ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی میں سے 60 ایسے ہیں جو اقامہ ہولڈر ہیں اور ان اقاموں میں کوئی اسسٹنٹ ہے تو کوئی سکیورٹی گارڈ اور کوئی کسی اور عہدہ پر تعینات ہے۔