ٹھٹھہ: کئی آبادیاں ایک طویل عرصہ سے پینے کے پانی سے محروم

 
0
485

ٹھٹھہ،اگست 25 (ٹی این ایس): ضلع ٹھٹھہ کے یونین کونسل دھابیجی کے محلے غریب آباد مارکیٹ بلال نگر شیخ مجید سندھی کالونی اور متعلقہ نئ آبادی ایک طویل عرصہ سے پینے کے پانی سے محروم ہیں انسانی بنیادی حق سیاست کی بھینٹ چڑھ چکا ہے کوئ شنوائ نہیں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو پانی یہاں  سے جاتا ہے عید کے ایام میں سینکڑوں گھر پانی جیسی نعمت سے محروم رہے ہر الیکشن میں امیدوار وعدے کرجاتے ہیں پر اس پر عمل نہیں ہوتا پمپ ہاوس دھابیجی نے یونین کونسل کو جو پانی کا کنکشن دے رکھا ہے اسکے مد میں کروروں کا بل آج بھی واٹر سپلائ پر واجب الاداء ہے جو پانی کی موٹریں ہیں وخستہ حالی کی نذز آتی ہیں آئے وقت موٹروں کا جل جانا معمول بن چکا ہے مذکورہ چار انچ کی قدیمی لائن جو مذکورہ محلوں سے کئیں سو فٹ نیچے ہے اور محلے اونچائ پر ہیں اس وجہ سے پانی نہیں  پہنچ پاتا ہے نیچے  چند گھروں کے علاوہ سینکڑوں گھر تقریباً دس سال سے پانی سے محروم ہیں جبکہ کروڑوں میں ماہانہ بل بن جاتے ہیں دوسری جانب واٹر سپلائ میں موجود چند عناصر نے مذکورہ واحد واٹر سپلائ لائن سے درجنوں غیرقانونی کنکشن فارم ہاوسوں پکنک پوائنٹس سمیت زرعی زمینوں کو جاری کئے ہوئے ہیں جسکی مد میں لاکھوں کا بل ماہانہ ہڑپ کیا جاتا ہے پانی کا یہ بنیادی انسانی حق سیاست و لسانیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے صاف ظاہر ہے کے مذکورہ محلے مخلوط آبادی پر مشتمل ہیں اور یہاں پانی نہ دیکر یا روک کر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے سول سوسائٹی کے سینئرز سوشل ورکرز نے بتایا ہے کہ اگر متعلقہ حلقوں کے سیاسی امیدوار اور موجودہ منتخب نمائندے سنجیدگی سے اس اہم بنیادی حق پر توجہ دیں تو ان تجویز پر پانی ہر گھر کی دہلیز پر آسانی و پریشر کے ساتھ پہنچ سکتا ہے اور اسکے مد میں ہر گھر ماہانہ 100 روپیہ بھی دینے کو تیار ہے وہ یہ کہ مذکورہ محلے چونکہ اونچائ پر واقع ہیں اور انکے اسی طرف سے ایک بڑی لائن بھی کراچی کو رواں ہے اسکے ریزرو پوائنٹ سے 4 اینچی صرف کنکشن دے دیا جائے تو مذکورہ محلے اور اس میں شامل سینکڑوں گھروں کے ہزاروں مکین پانی سے سیراب ہوسکیں گیں اور ہر انسان دل سے اس اہم حق کے حصول پر خوش و دعاء گو رہے گا یہ ایک صدقہ جاریہ عمل ہے نو منتخب نوجواں ایم پی اے جام اویس گہورام کے منتظر ہیں کہ وہ کب اس اہم فریضہ اور انسانی بنیادی حق کو ہر گھر کی دہلیز پر پہنچانے میں اپنا کیا ہوا وعدہ وفاء کرتے ہیں کہ نہی سول سوسائٹی سمیت ہرفرد اس منتظر ہے اس حوالہ سے اعلی حکام خصوصاً رینجرز و دیگر قومی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ اس اہم مسئلہ پر ایکشن لیں اور پانی سے محروم لوگوں کو یہ بنیادی حق دلوائیں۔