ٹیک سٹارٹ اپس کو جدید سہولت فراہم کرنے پر فاؤنڈرز 2.0 کی کا وشیں قابل تحسین ہیں ،صو بائی وزیر آئی ٹی تنزیلہ ام حبیبہ

 
0
138

 صو بائی وزیر آئی ٹی تنزیلہ ام حبیبہ ٹیک سٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے جدید ترین سہولت فراہم کرنے پرفاؤنڈرز 2.0کی کا وشو ں کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ فاؤنڈرز 2.0ایک متحرک اور امید افزا پروجیکٹ ہے ۔ پاکستانی نو جو انو ں کیلئے ایک بہترین موقع ہے کہ جدید ترین سٹارٹ اپس کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے حکومت کے وژن کی کا میابی میں اپنا کر دار ادا کریں ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے کی کراچی میں بینچ مارک فاؤنڈرز 2.0 ورکنگ اسپیس کے آغاز کے موقع پر منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے شریک بانی فاؤنڈرز 2.0 شہر بانو حسین نے کہا کہ ہم پا کستان کے ساتھ کام کرنے والے ماحولیاتی نظام کے لیے بینچ مارک فانڈرز 2.0 کے قیام کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے کلائنٹس کے لیے قابل قدرسہولیات کا اضافہ کرنا ہے جو پیش کردہ سروس کے معیار اور کنیکٹ کے لحاظ سے ویلیو ایڈ کی وجہ سے پریمیم ادا کرتے ہیں۔فانڈرز 2.0 متحدہ عرب امارات میں توسیع کرنے سے پہلے پاکستان کے متعدد شہروں میں اپنا کام شروع کرنے کیلئے تیار ہے، کمپنی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے مشترکہ آفس اسپیس انڈسٹری کی پیمائش کے لیے ٹیکنالوجی کااستعمال کرے گی ۔پاکستانی سٹارٹ اپس نے صرف 2022 میں وی سیفنڈنگ میں 347 ملین ڈالر سے زیادہ حاصل کئے ہیں۔تقریب میںلواری پاک گروپ کے چیئرمین پیر صادق، ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر حبیب پراچہ، اسمر نعیم ، میکڈونلڈز کے سی ای او جمیل مغل اور لکسن گروپ کے ڈائریکٹر، ٹریکس کے بانی حسن خان، ڈنکن کے سی ای او رافع شیخ، سی ای او اے ایس ایس ایل اور جعفر گروپ اکبر جعفر،ہب پے کے اویس شیخ، رابیل وڑائچ، سرمایاکار کے بانی اور سی ای او, ٹرک اِٹ اِن کے شریک بانی رضا افضل، کراو مارٹ کے بانی قاسم شراف اور احسن قدوائی، بائیکی کے بانی منیب مایر، سنیپ ریٹیل کے شریک بانی اور سپروائزری بورڈ کے چیئرمین عدیل رشید،ڈیل کارٹ کے شریک بانی حیدر رضا ، ایئر لفٹ کے شریک بانی احمد ایوب،فارمدار کے شریک بانی مظفر منگھی ، اورکو کے طلحہ خان، طحہ اقبال تیلی اور احسن علی خان آف زرے، خرم شراف، صدر امیننگ ٹیکنالوجیز علی لاڈو بھائی، اسامہ نینی، کورو کے شریک بانی اور ایفینٹی کے سی ای او؛ عثمان خان اور سٹائلائٹ ٹیکسٹائل میں ڈائریکٹرپیر صالح قریشی ،فاؤنڈرز 2.0میں سرمایہ کاری کے شراکت دار شاہ عون حسین اور سید عون شاہ ، استراگروپ کے سابق شریک بانی جوناس ڈیزن نے بھی شرکت کی ۔جوناس ڈیزن ا ور ان کی ٹیم فی الحال ایک جنریٹو AI پر مبنی ٹیک سٹارٹ اپ، Beam.So پر کام کر رہی ہے۔فاؤنڈرز 2.0 نے بحریہ ٹاؤن ٹاور کراچی کی سب سے اوپر کی منزلوں پر اپنے پہلے دفتر کا آغاز کیا۔