رحیم یار خان رشتہ مانگنے پر نوجوان کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

 
0
640

رحیم یار خان اگست 27 (ٹی این ایس) تھانہ رکن پور کی حدود موضع ہیرا ں میں نوجوان پر الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے تمام نامزد ملزمان گرفتار۔ ڈی پی او رحیم یار خان محمد اطہر وحید موقع پر پہنچ گئے ملزمان سے تفتیش کی ۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ ڈی پی او محمد اطہر وحید تفصیل کے مطابق سرکل صدر رحیم یار خان کے تھانہ رکن پور کے موضع ہیراں کے رہائشی منگل خان ولدمحمد یوسف کی جانب سے ملزمان حضور بخش ولد احمد دین۔غلام اکبر ولد ملک ظہور احمد ۔غلام مصطفی ولد احمد دین۔سیف اللہ ولد کریم بخش ۔ریاض احمد ولد ملک احمد دین۔اسماعیل ولد نبی بخش اقوام ماچھی سکنہ موضع ہیراں اور20/25کس نامعلوم الاسم کے خلاف تحریری درخواست پیش کی گئی ملزمان نے اسے جب وہ شب درمیانی 25/26.08.18 اپنے گھر واپس جارہاتھاتو ملزمان بالا جو کہ مسلح ڈندوں و سوٹوں کے ساتھ تھے نے اسے باندہ کر خودساختہ چوری کے الزام میں ایک کمرے میں بندکر دیا اور صبح نکال کر ایک رسے کے ساتھ اسے درخت پر الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او محمد اطہر وحید کو ملی تو انہوں نے ایس ڈی پی و صدر سرکل محمد فیاض اور ایس ایچ او تھانہ رکن پور محمد یسین کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کا حکم دیا اور خود بھی تھانہ رکن پور کے لئے روانہ ہوئے پولیس نے چھ کس نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کے چھاپہ مار کارروائی کی اور تمام ملزمان کو گرفتار کرلئے گئے ۔ ڈی پی او محمد اطہر وحید نے گرفتار ملزمان نے وقوعہ سے متعلق تفتیش کی اور ایس ڈی پی او صدر سرکل ڈی ایس پی محمد فیاض اور ایس ایچ او کو تھانہ رکن پور محمد یسین کو مقدمہ کو میرٹ اور حقائق پر نمٹانے اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ملزمان کے خلاف 342/148/149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ڈی پی او محمد اطہر وحید نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قانون کو ہاتھ مین لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔