والدہ پوچھتی ہیں مریم کال کیوں نہیں کرتی ٗ حسین نواز 

 
0
378

لندن اگست 27 (ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز ابھی تک آئی سی یو میں ہیں ٗوہ مریم کا پوچھتی ہیں کہ وہ کال کیوں نہیں کرتی ہے۔اپنی والدہ کی طبیعت کا احوال بتاتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ وہ بات چیت کرسکتی ہیں مگر اٹھ کر بیٹھ نہیں سکتیں۔حسین نواز نے بتایا کہ ان کی اپنے والد نواز شریف سے فون پر بات ہوئی ہے۔صدارتی امیدوار سے متعلق سوال پر حسین نواز نے کہا کہ اگلے صدر پاکستان کے انتخاب کا فیصلہ (ن )لیگ کی قیادت کرے گی لیکن اس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔