قاسم سلیمانی کی موت کے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال، ایران نے پاکستان سے مدد مانگ لی؟

 
0
246

کراچی جنوری 07 (ٹی این ایس): قاسم سلیمانی کی موت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال، ایران نے پاکستان سے مدد مانگ لی؟ کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں برادر دوست اسلامی ملک سے وحدت کی امید ہے، امریکی حکومت کے برعکس ایران کوئی قدم بغیر سوچے سمجھے نہیں اٹھائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی کی جانب سے قاسم سلیمانی کی موت کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال اور پاکستان کے کردار کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔
ایرانی قونصل جنرل کا کہنا ہے دوست اسلامی ملک پاکستان سے وحدت کی امید ہے۔ بیرونی طاقتوں کی مداخلت خطے کے ممالک کے مفادات کےخلاف ہے۔ امریکی جارحیت کیخلاف خطے کے ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔ ایرانی قونصل جنرل کا مزید کہنا ہے کہ ایران اپنےدشمنوں سےسخت انتقام لینےکامکمل حق رکھتا ہے، مناسب موقع پرامریکا کوسخت ردعمل دیں گے۔ احمد محمدی کا کہنا ہے کہ خطے میں موجودہ تناؤ کا ذمے دار امریکا ہے تاہم ہم نئےتنازعات کوجنم نہیں دیں گے۔
امریکی حکومت کے برعکس ایران کوئی قدم بغیر سوچے سمجھے نہیں اٹھائے گا۔ ایران کا امریکا کو جواب مکمل طور پر قانونی ہوگا۔ دوسری جانب امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے واقع کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی فوج کودہشت گرد قرار دینے کا بل منظور کرلیاگیا۔اس موقع پر قومی سلامتی کونسل کو ہدایت دیتے ہوئے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ سرِ عام لیا جائے۔ جبکہ یہاں یہ واضح رہے کہ اس تمام تنازعے کے حوالے سے پاکستان واضح کر چکا ہے کہ اب اس کی زمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔