تھانہ کھنہ کے علاقے  چشمہ ٹاون میں معمو لی تلخ کلامی فائرنگ تک پہنچ گئی، نوجوان قتل

 
0
446

لواحقین کا لاش ایکسپریس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج

اسلام آباد، اگست 17(ٹی این ایس): تھانہ کھنہ کے علاقے  چشمہ ٹاون میں جھگڑے کے واقع  میں ایک  نوجوان کی جان چلی گئی۔

اطلاعات کے مطابق  فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر تصادم ہوا جو مسیحی برادری کے نوجوان  شہباز مسیح کی ہلاکت پر منتج ہوا۔ شہباز پر گولیاں چلائی گئیں۔

لواحقین نے لاش کو ایکسپریس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج شروع کیا  جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔احتجاج کی وجہ سے ایکسپریس ہائی وے اقبال ٹاؤن نزد ڈھوک کالا خان سٹاپ پر دونوں اطراف سے ٹریفک جام ہو گئی۔مظاہرین نے کہا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتول شہباز کا بھائی سیموئیل بھی چند ہفتے قبل گھر میں چھت پر سوتے ہوئے قتل کردیا گیا تھا۔