راولپنڈی پولیس تھانہ صادق آباد نے کل 786 گروپ کے سرغنہ ولی جان کو گرفتار کیا

 
0
422

راولپنڈی جنوری 07 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس تھانہ صادق آباد نے کل 786 گروپ کے سرغنہ ولی جان کو گرفتار کیا یہ وھی ولی جان ہے جسے چند ماہ پہلے اسی تھانہ کے سابق ایس ایچ او ملک اللہ یار نے گرفتار کیا اور کہا گیا کہ ملزم کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔اسی شخص کے بال کاٹے گئے سوشل میڈیا پر راولپنڈی پولیس کی طرف سے تشہیر بھی کی گئی یث بات سمجھ سے بالاتر ہے کے جس شخص کو چند ماہ قبل گرفتار کیا گیا اور بتایا گیا کہ ملزم سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا تو پھر اسے رہا کیوں کیا گیا اور کچھ ہی عرصے بعد اب دوبارہ گرفتار کرلیا گیا اور نئے سی پی او صاحب نے بھی روایتی طور پر اپنی تشہیر سوشل میڈیا پر کی ۔کیوں ان مقدمات کی تفتیش صحیح طریقہ سے نہیں کی جاتی اتنے خطرناک ملزمان کیوں پھر جیل سے رہا ہو جاتے ہیں اتنی ناقص تفتیش کیوں کی جاتی ہے ؟ عوام کے لیے خو ف کی علامت سمجھے جانے والے ایسے لوگوں کے لیے کیوں پولیس آ نکھ مچولی کھیلنے میں مصروف ہے نئے تعینات ہونے والے س پی او صاحب نے بھی پرانی روایات کو برقرار رکھا ہوا ہے عوام ان لوگوں کے ہاتھوں زلیل ہونے پر مجبور ہے ان لوگوں کی شاخیں راولپنڈی شہر میں اس قدر گہری ہو چکی ہیں کہ راولپنڈی شہر کی عوام ان لوگوں جنکا زیادہ تر کام لوگوں کی پراپرٹی پر نا جائز قبضہ بھی شامل ہیں تنگ آ چکے ہیں اسی گروپ کے کچھ عناصر راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقے چاکرہ روڈ پر بھی موجود ہیں جو لوگوں کی پراپرٹی پر قبضہ میں ملوث ہیں درخواستیں دینے کے باوجود پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی اور عوام ان جرایم پیشہ عناصر کے خلاف سراپا احتجاج ہیں سی پی او صاحب نوٹس لیں اور ان عناصر سے راولپنڈی کی عوام کا پیچھا چھڑایں شکریہ