پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

 
0
242

میانوالی جنوری 07 (ٹی این ایس): میانوالی ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میںدو پائلٹ شہید ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے FT7 میں دو پائلٹ اسکوارڈن لیڈر اور فلائنگ افسر تھے جو شہید ہو گئے ہیں۔یہ تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے سے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد وہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں ۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کاروائی شروع کر دی گئیں۔