ایشین گیمز، والی بال ایونٹ میں پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 
0
287

جکارتہ اگست 28(ٹی این ایس)ایشین گیمزکے والی بال ایونٹ میں پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں والی بال ایونٹ میں کوارٹر فائنل مرحلے کے میچز ہوئے جس میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹ سے ہرا دیا۔میچ کے آغاز میں بھارت نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو پہلے سیٹ میں 25-21 سے شکست دی،قومی ٹیم نے میچ میں واپس آتے ہوئے بھارت کو دوسرے سیٹ میں 25-21 ، تیسرے سیٹ میں بھی 25-21 جبکہ چوتھے سیٹ میں 25-23 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔