وزیراعظم کو کیا اوبر کارپر آنا چاہیے؟ مری میں نوازشریف کا کھانابھی ہیلی کاپٹر میں آتا تھا۔ہیلی کاپٹر کا خرچہ گوگل پر میں نے دیکھا ہے:فواد چوہدری

 
0
423

اسلام آباد ،اگست 29 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کیا اوبر کارپر آنا چاہیے؟ مری میں نوازشریف کا کھانابھی ہیلی کاپٹر میں آتا تھا۔ہیلی کاپٹر کا خرچہ گوگل پر میں نے دیکھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھا کہ چیئرمین نیشنل بینک سعید احمد خان کو عہدے سے ہٹانے اور نیب کے قانون کو بھی موثر بنانے کیلئے ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 100روزہ پلان پرتیزی سے عملدرآمد کرنیکافیصلہ کیاگیا ہے اور نیب قوانین میں ترامیم کے لئے وزیرقانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ٹاسک فورس اورسول قانون میں ترمیم کے لئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جبکہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی اورخسروبختیارشامل ہیں،کمیٹی ن لیگ اوردیگرسے رابطہ کرے گی، یہی نہیں فاٹاکے انضمام کے معاملے کوتیز کیاجائے گا ۔