ملک بھر میں قائم 22 مراکز میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن جاری

 
0
379

اسلام آباد،جنوری03(ٹی این ایس) : ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، اسلام آباد میں نادرا کے دونوں رجسٹریشن کے مراکز میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین رجسٹریشن کے حصول کے لئے بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سیفران کے تعاون سے نادرا ملک بھر میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کررہا ہے۔ اس مقصد کے لئے ملک بھر میں 22مراکز قائم کئے گئے ہیںجن میں سے دو اسلام آباد جن میں سے ایک پولیس لائن اور دوسرا کھنہ پل میں قائم کئے گئے ہیں۔

دونوں مراکز میں بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین رجسٹریشن کے حصول کے لئے صبح سویرے آ کر لائنوں میں کھڑے ہو کر اپنی باری پر رجسٹریشن کر وا رہے ہیں۔ ایک غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے نام ظاہر کئے بغیر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھا تھالیکن افغانستان میں میری اپنی جائیداد ہے اس کے لئے ہمیں افغانستان جانا پڑتا ہے ہم نے اپنا پاکستانی شناختی کارڈ نادرا کے پاس جمع کروا کر منسوخ کروا دیا ہے اور افغانستان کے شہری ہونے کی وجہ سے ایک اور خاندان کا افغان مہاجرین کارڈ بنوا رہا ہوں۔